آخری محبت

 ایک شخص نے ایک بہت ہی خوبصورت لڑکی سے شادی کرلی ، وہ اپنی بیوی سے بہت زیادہ محبت کرتا تھا اور دونوں بہت خوشحال زندگی بسر کر رہے تھے مگر اچانک سے وہ لڑکی بہت زیادہ بیمار پڑگئی،  اس کو کوئی جلدی مرض لاحق ہوگیا تھا ، جس کی وجہ سے دن بدن اس کی
خوبصورتی ختم ہوتی جا رہی تھی۔

akhri mohabbat

 ایک دن وہ شخص کسی کام کی غرض سے سفر پر نکلا
 لیکن واپسی پر آتے ہوئے وہ کسی حادثے کا شکار ہوگیا اور اس کی دونوں آنکھوں کی روشنی چلی گئی،
 مگر ان کی ازدواجی زندگی یوں ہی چلتی رہی، اس کی بیوی کی خوبصورتی بھی مزید کم سے کم ہوتی چلی گئی،  مگر اندھے آدمی کو خوبصورتی سے کیا غرض، اسے اس بات کا کوئی علم نہیں تھا اس لئے اس پر اس کا کوئی اثر نہ پڑا۔
دونوں پہلے کی طرح ہی ایک دوسرے سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے تھے، مگر خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ اس لڑکی کا انتقال ہوگیا، جس پر اس کا شوہر بہت زیادہ غمگین ہوا  اب اس کے لیے اس گھر میں رہنا بہت مشکل ہو گیا تھا کیونکہ اسے ہر وقت اپنی بیوی کی یاد ستاتی تھی اس نے وہ شہر چھوڑ کر کسی دوسرے شہر جانے کا فیصلہ کرلیا،
جاتے ہوئے اسے ایک شخص نے آواز دی اور کہا اب آپ اکیلے کیسے جاؤ گے؟ اب تو آپ کی بیوی بھی نہیں ہے جو کہ آپ کی آنکھیں بنی ہوئی تھی اور آپ کی مدد کرتی تھی،
اندھے آدمی نے جواب میں کہا کہ میں اندھا نہیں ہوں مگر میں ایسے دکھاتا رہا جیسے کہ میں کچھ دیکھ نہیں سکتا ، کیونکہ اگر میری بیوی کو پتہ ہوتا کہ میں اس کی بدصورتی کو دیکھ سکتا ہوں تو بیماری سے زیادہ اسے یہ احساس تکلیف دیتا، اس لئے میں نے اندھے ہونے کا ڈرامہ کیا، میں اپنی بیوی سے بہت زیادہ محبت کرتا تھا میں اسے ہر حال میں خوش دیکھنا چاہتا تھا،وہ میری پہلی اور آخری محبت تھی۔

1 Comments